نواز شریف کی حب الوطنی کی گواہی چاغی کے پہاڑ دیتے ہیں: مریم نواز

06:32 PM, 28 May, 2018

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ 25 جولائی کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں ہوگا، پاکستان میں لوٹوں کی سیاست کو دفن کرنے کا وقت آگیا ہے۔

مریم نواز نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور کارکنوں کا عاشق معشوق کا رشتہ ہے۔ نواز شریف کی حب الوطنی کی گواہی چاغی کے پہاڑ دیتے ہیں۔ اب بھی موقع تھا کہ آرام سے باہر کے ملک چلے جاتے یا گھر بیٹھ جاتے، لیکن پارٹی قیادت نے ایسا نہیں کیا بلکہ ملک میں رہ کر عوام کے حق کیلئے لڑنے کا فیصلہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: یوم تکبیر کے موقع پر نواز شریف کیساتھ ایک اور ناخوشگوار واقعہ
 واضح رہے کہ لاہور میں جاری یوم تکبیر کی تقریب میں بے نظمی ہوئی جب ایک شخص نے نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور اہل کاروں نے اس کی پٹائی کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مجھے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کیلئے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی گئی: نواز شریف
 یاد رہے کہ سٹیج پر نواز شریف، مریم نواز اور باقی پارٹی رہنما بھی موجود تھے جب یہ نا خوشگوار واقع پیش آیا۔
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 

مزیدخبریں