بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب، گلگت بلتستان آرڈر پر احتجاج مسترد

06:26 PM, 28 May, 2018

 اسلام آباد: پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 پر بھارت کا احتجاج مسترد کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ترجمان دفتر خارجہ  ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق  پاکستان نے بھارت کی جانب سے گلگت بلتستان آرڈر پر احتجاج اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر دعوی کو مسترد کردیا ہے اور  بیان میں کہا ہے کہ بھارت من گھڑت احتجاج کے بجائے مقبوضہ وادی سے غیر قانونی تسلط ختم کرے۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کیلئے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی گئی: نواز شریف
 
   ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی دعوی کسی طور پر قابل قبول نہیں اور گلگت بلتستان آرڈر پر بھارتی احتجاج کو بھی مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے جو اقدام اٹھایا ہے وہ گلگت بلتستان کے عوام کو مزید بااختیار بنانے کے لیے ہے۔ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ حوالے کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان گلگت بلتستان آرڈر 2018پر بھارت کے بیان کو سختی سے مسترد کر تا ہے جب کہ بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں