لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے لارڈز ٹیسٹ میں (آہستہ گیندبازی) سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ کر دیا۔
پاکستان نے میچ میں میزبان انگلینڈ کو 9 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ایک صرف کی برتری حاصل کی تھی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے مقررہ ہدف سے تین اوور کم کروائے جس پر میچ ریفری جیف کرو نے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 60 فیصد جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
مزید پڑھیں۔۔۔لارڈز ٹیسٹ: مردِمیدان محمد عباس نے بڑا اعزازاپنے نام کر لیا
آئی سی سی قانون کے آرٹیکل 2.5.1 کے مطابق مقررہ وقت میں کم اوور کروانے پر کھلاڑیوں کو فی اوور 10 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ اس پاکستان کے کھلاڑیوں کو تین اوورز کم کروانے پر 30 فیصد جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم نے ایک سال میں دوبارہ سلو اوور ریٹ کیا تو کپتان سرفراز احمد کو معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں