یوم تکبیر کے موقع پر نواز شریف کیساتھ ایک اور ناخوشگوار واقعہ

05:07 PM, 28 May, 2018

لاہور: یوم تکبیر کی تقریب میں ایک شخص نے نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی پر مامور اہل کاروں نے مشکوک شخص کو پکڑ کر پٹائی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جاری یوم تکبیر کی تقریب میں بے نظمی، ایک شخص نے نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور اہل کاروں نے اس کی پٹائی کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: متنازعہ کتاب لکھنے پر پاک فوج کا جنرل (ر) اسد درانی کے خلاف ایکشن
 بعد میں جب غلط فہمی دور ہوئی تو نواز شریف نے اس شخص کو گلے لگایا اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی ان کو گلے لگا کر بوسہ دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسجد الحرام میں اسپیشل ایمرجنسی فورس تعینات
 یاد رہے کہ سٹیج پر نواز شریف، مریم نواز اور باقی پارٹی رہنما بھی موجود تھے جب یہ نا خوشگوار واقعہ پیش آیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں