اسلام آباد: پاک فوج کا بڑا اقدام، متنازعہ کتاب لکھنے پر آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کی سربراہی میں کورٹ آف انکوائری تشکیل دے کر کارروائی بھی شروع کر دی، اسد درانی کو کتاب میں حقائق کے برعکس موضوعات پر وضاحت کیلئے جی ایچ کیو پیش ہونا پڑا، پاک فوج کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سابق "را"سربراہ کے ہمراہ تنازعات سے بھرپور کتاب لکھنے والے اسد درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جی ایچ کیو راو لپنڈی پیش ہوئے تو ان سے "سپائی کرونیکلز " پر وضاحت طلب کی گئی۔
مزید پڑھیں: اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کو تحفظات، پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب
ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، وزارت داخلہ نے پاک فوج کی درخواست پر اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالتے ہوئے تمام ایئرپورٹس اور ایف آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اس دفعہ تیر نہیں بلکہ کس انتخابی نشان سے الیکشن لڑے گی؟ حیران کن خبر
یاد رہے کہ اسد درانی نے کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کیے ہیں، ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ان کو پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں