خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے نامزد منظورآفریدی کا نام ڈراپ

03:22 PM, 28 May, 2018

پشاور: حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی شدید تنقید کام کر گئی۔ خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے نامزد منظورآفریدی کا نام ڈراپ کر دیا گیا۔ نئے نگران وزیراعلیٰ کے لئے سابق آڈیٹر جنرل حمایت اللہ سمیت کئی ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

مزید ٌپڑھیں: نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک ہوں گے

صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کہتے ہیں اپوزیشن کے ساتھ مشاورت جاری ہے بہت جلد حتمی نام کو سامنے لایا جائے گا۔ منظور آفریدی کی عمران خان سے ملاقات پر اپوزیشن اور بعض وزراء نے منظور آفریدی پر تنقید کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے درمیان منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوگیا لیکن پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ان کے نام پر اعتراض کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں