اداکارہ میرا عتیق الرحمان کی بیوی ہیں، عدالت نے فیصلہ سُنا دیا

01:35 PM, 28 May, 2018

لاہور: فیملی کورٹ نے 9 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا۔ فیملی جج بابر ندیم نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے آج فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں اداکارہ میرا کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے عتیق الرحمان سے ان کے نکاح کو حقائق پر مبنی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان تنازعات کا شکار

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میرا کا نکاح نامہ حقائق پر مبنی ہے اور نکاح خواں نے باقاعدہ نکاح نامے کی تصدیق بھی کی۔ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان تنازع ایک گھر سے پیدا ہوا۔

واضح رہے کہ ادکارہ میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں