ایک ایسا آلہ متعارف جیسے پہننتے ہی پرسکون نیند آئے گی

ایک ایسا آلہ متعارف جیسے پہننتے ہی پرسکون نیند آئے گی

10:59 PM, 28 May, 2017

نیو یارک:نیند نہ آنا بھی دراصل ایک ذہنی بیماری ہے، جس کی وجہ سے کئی اور بڑی بیماریاں جنم لیتی ہیں، کیوں کہ ماہرین صحت کے مطابق نیند انسانی جسم، ذہن اور نشو و نما کے لیے لازمی ہے.ٹیکنالوجی کمپنی ’سانا‘ نے اس مسئلے پرقابو پانے کے لیے ایک ایسا اسمارٹ الیکٹرانک آلہ تیار کیا ہے، جو انسان کو صرف اور صرف 10 منٹ کے اندر نیند کی دنیا میں لے جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے تیار کردہ اسمارٹ ’سانا ہیلتھ‘ نامی ہیڈفون کی طرح کا آلہ پہنتے ہی انسان 10 منٹ کے اندر خوابوں کی دنیا میں چلا جاتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس آلے کو جس جگہ، جہاں بھی استعمال کیا جائے گا، یہ ٹھیک اسی طرح ہی کام کرے گا، جس طرح یہ بستر پر کام کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس آلے کو تیار کرنے کے بعد اس کا ٹیسٹ کیا گیا، اسے سفر کرنے والے مختلف افراد، ایتھلیٹس اور دیگر مصروف افراد پر ٹیسٹ کیا گیا، جس سے پتہ چلا کہ اس ہیڈ فون کو پہنتے ہی لوگوں کو 10 منٹ کے اندر اندر نیند آجاتی ہے۔

کمپنی نے اس آلے کا فروری 2016 سے مارچ 2017 تک کم سے کم 700 افراد پر تجربہ کیا، جو کامیاب رہا، جس کے بعد کمپنی نے اس آلے کی تیاری کے لیے فنڈز جمع کرنا شروع کیے۔کمپنی کے مطابق مئی 2017 کے آخر تک ان کے پاس 13 لاکھ ڈالرز تک فنڈز جمع ہوگئے، جس کے بعد اب کمپنی اس آلے کی تیاری کا کام شروع کرنے میں مصروف ہے۔سانا ٹیم نے بتایا کہ اس آلے کو 2018 کے وسط تک فروخت کے لیے دنیا بھر میں پیش کردیا جائے گا، اس آلے کی ابتدائی قیمت 400 ڈالر ہوگی۔مپنی کے مطابق آلا پہنتے ہی بیرونی روشنی بند ہوجاتی ہے، جو زیادہ تر انسان کی نیند میں خلل پیدا کرتی ہے۔

آلا پہنتے ہی، جہاں بیرونی روشنی بند ہوجاتی ہے، وہیں اس آلے کا آڈیو سائونڈ سسٹم دماغ کے ان حصوں تک اپنی آواز پہنچاتا ہے، جو نیند کرانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اس ہیڈ فون میں ایچ آر وی نامی سینسر لگے ہوئے ہیں، جو انسانی دماغ میں جنم لینے والے خیالات، اتار چڑھاؤ اور اعصابی مسائل کا جائزہ لے کر دماغ کے ان حصوں کو وژوئل آڈیو لہریں یا آوازیں فراہم کرتے ہیں جن میں اتار چڑھاؤ یا مسائل پائے جاتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں