ماضی کی اداکارہ گیتا کپور کو ان کا کوریو گرافر بیٹا راجہ کپور بیماری کی حالت میں اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا

ماضی کی اداکارہ گیتا کپور کو ان کا کوریو گرافر بیٹا راجہ کپور بیماری کی حالت میں اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا

10:26 PM, 28 May, 2017

ممبئی:1972 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پاکیزہ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ گیتا کپور کو 21 اپریل کے روز بلڈ پریشر کی مرض کے باعث ممبئی کے ایس آر وی اسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں داخل کرلیا جب کہ ان کے کوریو گرافر بیٹے راجہ کپور کو داخلہ فیس جمع کرانے کا کہا گیا تو وہ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کا کہہ کر رفو چکر ہوگیا۔

اداکارہ گیتا کپور ڈیڑھ ماہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے بیٹے سمیت اہلخانہ کاکوئی بھی فرد تیمار داری کے لیے نہیں آیا جب کہ اداکارہ بھی بیٹے کی حرکت کا پتہ چلنے پر دلبرداشتہ ہوگئی ہیں اور اپنی حالت پر زار و قطار رو رہی ہیں تاہم گیتا کپور کپور کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پروڈیوسر رمیش تورانی اور اشوک پنڈت نے اسپتال کا ڈیڑھ لاکھ کا بل ادا کردیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں