سوشل ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایون اسپیگل نے اپنے لیے دلہن منتخب کرلی

سوشل ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایون اسپیگل نے اپنے لیے دلہن منتخب کرلی

09:52 PM, 28 May, 2017

برطانیہ: سوشل ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایون اسپیگل نے اپنے لیے دلہن منتخب کرلی، جس کے بعد آئندہ ہفتے دونوں کی شادی کا امکان ہے۔

مقبول ترین سوشل ایپ کے 26 سالہ سی ای او ایون اسپیگل اور آسٹریلیا کی 34 سالہ سپر ماڈل مرنڈا کیر کی شادی مئی کے اختتام سے قبل ہوگی۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے پیج سکس نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ ارب پتی ایون اسپیگل اور مرنڈا کیر نے جولائی 2014 میں منگنی کرلی تھی، ان دونوں کے درمیان 20133 میں تعلق قائم ہوا۔ارب پتی سوشل ایپ کے سی ای او اور آسٹریلوی دوشیزہ کی شادی انتہائی سادگی سے ہوگی، جس میں زیادہ سے زیادہ 30 مہمان شریک ہوں گے۔

اخبار کو ذرائع نے بتایا کہ شادی کی تقریب لاس اینجلس کے قصبے برینٹ ووڈ میں ایون اسپیگل اور مرنڈا کیر کے مشترکہ گھر میں ہوگی، جس میں صرف خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے۔آسٹریلوی سپر ماڈل مرنڈا کیر مختلف فیشن میگزینز اور رسالوں کو دیئے گئے انٹرویوز کے دوران اس بات کا اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ اور ایون اسپیگل ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ان کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔

 اگرچہ ان دونوں کی عمر میں اچھا خاصا فرق ہے، مگر ایون اسپیگل کافی دیر تک ان کی باتیں سنتے رہتے ہیں اور وہ انہیں اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 
 

مزیدخبریں