فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کے ننھے اداکار ایشان نے باقاعدہ طور پر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیئے

فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کے ننھے اداکار ایشان نے باقاعدہ طور پر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیئے

 فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کے ننھے اداکار ایشان نے باقاعدہ طور پر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیئے

ممبئی: بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کے ننھے اداکار ایشان  نے باقاعدہ طور پر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیئے ہیں اور وہ بہت جلد فلم ’’کوئیکی‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

 درشیل سفاری کی فلم کوئیکی کا پوسٹر کافی عرصہ پہلے جاری کردیا گیا تھا لیکن فلم میں ان کے مد مقابل مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ   نام سامنے نہیں آسکا ۔ بھارت کی مشہور ڈرامہ سیریل ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ کی معروف اداکارہ شویتا تیواری نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی پلک بہت جلد درشیل سفاری کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی جس کا باقاعدہ اعلان بہت جلد کیا جائے.

 چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں درشیل سفاری کا کہنا تھا کہ فلم ’’تارے زمین پر‘‘ میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کرنے کے بعد کبھی سوچا نہیں تھا کہ اداکاری کو ہی بطور پیشہ اپناؤں گا، فلم کے بعد اپنی تعلیم پر توجہ دینا شروع کر دی تھی لیکن پھر شوقیہ اسٹریٹ تھیٹر میں حصہ لینا شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 30 سے 35 اسٹریٹ ٹھیٹرز میں حصہ لے لیا، اب کسی اچھے، مرکزی یا یاد رہ جانے والے کردارکے ساتھ بالغ اداکار کے طور پر سامنے آنا چاہتا ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں