کپل شرما کی سنیل گروور ساتھ جہاز میں کی جانے والی بد تمیزی پر صفائی پیش

کپل شرما کی سنیل گروور ساتھ جہاز میں کی جانے والی بد تمیزی پر صفائی پیش

07:57 PM, 28 May, 2017

ممبئی: بھارت کے نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے ساتھی اداکار سنیل گروور کے ساتھ جہاز میں پیش آنے والے واقعہ کو مزاحیہ انداز میں پیش کر کے ایک بار پھر توجہ حاصل کر لی ہے۔

 کپل شرما اور سنیل گروور کا معاملہ ابھی پوری طرح سے ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ ایک بار پھر کپل توجہ کا مرکز بن گئے، حال ہی میں بھارتی نجی چینل پر نشر ہونے والے شو میں کپل نے 2 ماہ قبل پیش آنے والے جہاز کے واقعے کو مزاحیہ انداز میں  دوبارہ عوام کے سامنے پیش کیا۔

جہاز کے فرضی سیٹ پر موجود تمام اداکاروں نے جب کپل اور سنیل کی طرح آپس میں لڑنا شروع کیا تو ککو شردھا نے ایک کونے میں بیٹھے ہوئے کپل شرما سے کہا کہ آپ اٹھ کر لڑائی ختم کرنے کی کوشش کریں جس پر کپل نے جواب دیا میں آج کل فلائٹ میں نہیں بولتا۔

کپل شرما کے اس جواب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے دو ماہ قبل ساتھی اداکار سنیل گروور ساتھ جہاز میں کی جانے والی بد تمیزی پر صفائی دینے کی کوشش کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں