شریف فیملی سپریم کورٹ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے،مریم اورنگزیب

04:50 PM, 28 May, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم  کے  صاحبزادے  جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تو لیگی رہنما  ان کی حمایت میں بڑھ چڑھ کر بولے۔  مریم اورنگزیب نے کہا کہ حسین نواز  نے قانونی حقوق  کا بھی استعمال نہیں کیا ،دانیال عزیز نے عمران خان کو انوکھا لاڈلا قرار دے دیا،پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا  کہ حسین نواز سرکاری گاڑی میں پہنچے یہ نامناسب بات ہے۔

 وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ شریف فیملی تمام آئینی و قانونی حقوق استعمال کرسکتی تھی لیکن نہیں کئے ، شریف فیملی سپریم کورٹ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حسین نواز سرکاری گاڑیوں میں پہنچے یہ نامناسب بات ہے،چاہتے ہیں 60 دن میں یہ معاملہ حل ہو جائے،
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حسین نواز کو وکیل کے ہمراہ پیش ہونے کی اجازت دی گئی ہے تو تحریک انصاف کے وکلا کو بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی اجازت ملنی چاہیئےتاکہ وہ بھی سوالات پوچھ سکیں۔

مزیدخبریں