تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیات اللہ علی خامنہ ای نے سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی کافروں کیلئے ایک دودھ دینے والی گائے ہے، امریکا کا اتحادی بن کر سعودی حکمران خاندان کا زوال یقینی ہو گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے ماہ رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ خود کو قرآن پاک پر عمل کرنے والا ظاہر کرتے ہیں لیکن وہ اس کی تعلیمات کے برعکس عمل کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ کافروں کے قریب ہیں اور دشمنوں کو مالی امداد پیش کررہے ہیں، لیکن یہ رقم انھیں خود پر اور اپنے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کرنی چاہیے۔آیات اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت کے کہ ان میں قربت نہیں ہے اور جیسا کہ امریکا نے کہا ہے کہ وہ یہاں سے صرف پیسہ حاصل کرنے کیلئے آئے تھے جیسا کہ وہ انھیں ایک دودھ دینی والی گائے کے طور پر تصور کرتے ہیں جسے بعد میں ذبح کردیا جاتا ہے۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکا کا اتحادی بن کر سعودی حکمران خاندان کا زوال یقینی ہو گیا ہے۔ خامنہ ای نے ٹویٹ کیا کہ سعودی حکمران اسلام کے دشمن ملک کے ساتھ خلوص رکھتے ہیں اور یمن و بحرین کے مسلمانوں کی مخالفت کرتے ہیں۔۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورے کے دوران ایران مخالف عرب ممالک کے اتحاد کے قیام پر زور دیا تھا تاہم اس دورے کی اہمیت ایرانی صدر حسن روحانی کے دوبارہ منتخب ہونے کے باعث سیاسی اور عملی طور پر بے اثر ہوگئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں