پاکستانی فنکاروں کی اپنے اپنے انداز میں تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد

پاکستانی فنکاروں کی اپنے اپنے انداز میں مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد

04:19 PM, 28 May, 2017

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ صیام کا آغاز ہو چکا ہے اور ہر سال کی طرح اس بار بھی پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تمام مسلمانوں کو ماہ مقدس کی مبارکباد دی ہے۔رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے مسلمانوں اور اپنے مداحوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے مشہور اداکار ہمایوں سعید نے تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے چاہنے والے انہیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں، خدا ہماری عبادات کو قبول کر کے ہمارے گناہوں کو معاف کرے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں