برٹش ایئرویز کے سسٹم میں خرابی کے باعث ،درجنوں پروازیں منسوخ

02:59 PM, 28 May, 2017

لندن: برٹش ایئر ویز کے آئی ٹی سسٹم میں خرابی کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس سے ہزاروں مسافر اپنی منزل پر روانہ نہ ہو سکے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برٹش ایئرویز کے آئی ٹی سسٹم میں خرابی کے باعث لندن کے ہیتھرو اور گیٹ وک ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا جس سے ہزاروں مسافر ائیر پورٹ پر پھنس کر رہ گئے اور آپریشن بحال ہونے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔
ایئرویز انتظامیہ نے مسافروں کو ہونے والی تکلیف کیلئے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جلد سسٹم کو بحال کر کے تمام مسافروں کو ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا اور مسافروں کے نقصان کی تلافی بھی کی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی ٹھیک کرنے کیلئے کام جاری ہے تاہم سسٹم بحال ہونے کے بعد بھی فلائٹ شیڈول نارمل ہونے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں