واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا کے غیرملکی دورے کا اختتام ہیپی اینڈنگ پر ہوا ، دونوں وطن واپس پہنچے تو ہاتھوں میں ہاتھ تھے ، موڈ بھی خوشگوار تھا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا کے غیرملکی دورے کے دوران ان کے تعلقات کا میڈیا میں خوب چرچا رہا ۔
دونوں کا معاملہ اسرائیل پہنچنے پر بگڑا ، میلانیا اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ کو زیادہ لفٹ کرانے پر ٹرمپ سے خفا ہوئیں ۔ ائرپورٹ پر ٹرمپ کا ہاتھ جھٹکا ، روم پہنچنے پر بھی ان کی ناراضی برقرار رہی ۔
برسلز میں بھی خاتون اول ٹرمپ کے ساتھ ہونے کے باوجود بجھی بجھی نظر آئیں ۔ رومینٹک فلم کی طرح ٹرمپ اور میلانیا کے معاملے پر اختتام بھی ہیپی اینڈنگ پر ہوا ۔ دونوں وطن واپس پہنچے تو ہاتھوں میں ہاتھ تھامے ، موڈ بھی خوشگوار تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں