لاہور:رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ماہ صیام آن پہنچا۔جس میں شدید گرمی کے باوجود روزہ دار اپنے رب کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ رمضان المبارک میں شدید گرمی کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو مسالے دار اور چکنائی والی اشیا کھانے سے پرہیز کا مشورہ دے دیا۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئےگھروں سے سر کو ڈھانپ کر باہر نکلیں۔
طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ روزہ دار سحری میں دودھ، دہی اور لسی سمیت سادہ غذاؤں کا استعمال کریں تا کہ دن بھر گرمی کی شدت سے محفوظ رہیں۔ افطار کے اوقات میں زیادہ ٹھنڈے مشروبات صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتے ہیں جبکہ افطاری میں چکنائی والی اشیا کھانےسے بھی گریز کرنا چاہئے۔
طبی ماہرین کے مطابق شوگر کے مریض بھی روزہ رکھ سکتے ہیں لیکن وہ اپنے متعلقہ ڈاکٹر سے دن بھر کے لئے ضروری کیلریز اور خوراک کے حوالے سے مشورہ ضرور کر لیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈیکل سائنس کےمطابق روزہ انسان کو جسمانی طور پر کمزور نہیں کرتا بلکہ کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔