مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، سری نگر میں کرفیو، مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں150زخمی

01:06 PM, 28 May, 2017

نیوویب ڈیسک

سری نگر:  حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد بٹ سمیت 12 افراد کی کی شہادت پر اتوار کومقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا کل بھی ہڑتال ہو گی جبکہ منگل کو ترال میں ایک عظیم الشان تعزیتی جلسہ ہوگا۔ دوروزہ ہڑتال کی اپیل سیدعلی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک پرمشتمل مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔ کمانڈر سبزار احمد بٹ سمیت 12 افراد کو پاکستانی پرچم میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ادھر سری نگر میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

 کمانڈر سبزار احمد بٹ سمیت 12 افراد کی شہادت کے بعد مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے ایک شہری شہید جبکہ 150 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق حزب کمانڈر سبزار احمد کی شہادت کے ساتھ ہی ترال میں لوگوں کا اژھام امڑ پڑا۔کشمیر میں پرتناؤ صورتحال کے پیش نظر وادی بھر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع ،اور اسکے علاوہ پری پیڈ موبائیل سروس بھی بند کردی گئی ، صحافیوں، پیشہ وارانہ اورکاروباری افراد اورکم و بیش ہر طرح کے چھوٹے بڑے تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوران ترال میں مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوا جنوب ، شمال اور وسطی کشمیر میں درجنوں مقامات پر مشتعل مظاہرین اور فورسز کے درمیان ہوئی شدید نوعیت کی جھڑپوں میں 25 پولیس و فورسز اہلکاروں سمیت 70 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جن میں نصب درجن مظاہرین گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت اسپتالوں میں نازک بنی ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں