مصری جنگی طیاروں کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر دوبارہ حملے

01:04 PM, 28 May, 2017

قاہرہ:مصر کی ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے لیبیا کی سرحد کے اندر واقع عسکریت پسندوں کے کیمپوں کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حملے دوروزقبل شروع ہوئے ۔

اسی دن المنیا شہر کے قریب جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے مسلح عسکریت پسندوں نے قبطی زائرین کی بس پر گولیاں برسائی تھیں اور اس حملے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنی ایئر فورس کو حکم دیا تھا کہ وہ ملکی سرحد کے پار لیبیائی سر زمین پر قائم شدت پسندوں کے کیمپوں کو نشانہ بنائے۔

مزیدخبریں