حسین نواز، پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کےسامنے پیش ہو گئے

11:25 AM, 28 May, 2017

اسلام آباد:حسین نواز وزیراعظم ہاوس سے  جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے. اس موقع پر میڈیاسے گفتگو میں وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ جے آئی ٹی نے پہلے 25 مئی کو حسین نوا ز کو طلب کیا تھا ، جس میں و ہ پیش نہیں ہو ئے تھے۔ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا اور مجھے ابھی تک کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی دستاویزات فراہم کرنے کے لئے کوئی فہرست دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے حسین نواز جوڈیشل اکیڈمی پہنچے اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کل نوٹس ملا،ابھی کسی مفروضے پر بات نہیں کروں گااور جے آئی ٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کروںگا۔

حسین نواز کا مزید کہنا تھا کہ اپنے وکیل کے ساتھ پیش ہوں گا اور اگر میرے وکیل کو روکا گیا تو اس بارے میڈیا کو آگاہ کروں گا۔ حسین نواز اپنے وکیل عبدالغنی کے ہمراہ جوڈیشل اکیڈمی پہنچے۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی نے حسین نواز کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کررکھا تھا جبکہ حسین نواز نے جے آئی ٹی کے دو ارکان پر اعتراض کررکھا ہے ۔

مزیدخبریں