نیویارک :معروف ہالی وڈ اداکار جیمی فاکس کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور نئی کرائم ڈرامہ فلم”بے بی ڈرائیور“کے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ہدایتکارایجر رائٹ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی جرائم پیشہ افراد کیلئے کام کرنیوالے ایک ایسے با صلاحیت اور ماہر نوجوان ڈرائیور کے گِرد گھوم رہی ہے، جواپنی زندگی کو جرائم سے الگ ہو کر پر سکون انداز میں گزارنے کا خواہشمند ہوتا ہے ۔
موسیقی کے دیوانے اس ڈرائیور کو اپنی خواہش کی تکمیل کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور طرح طرح کے جوکھم لینا پڑتے ہیں۔ٹِم بیون اور ایریک فیلنر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی وڈ اداکار جیمی فاکس اوراینزل ایلگورٹ مرکزی کرداروں میں جلوہگر ہوںگے، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں للِی جیمز، کیون اسپیسی ، جان برنتھل، جان ہیم اور آئیزاگونزالیز سمیت دیگر کئی اداکاری اہم کرداروں میں دکھائی دیںگے۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپو اس ایکشن تھرلر کرائم فلم کو ٹرائی اسٹار پکچرز کے تحت 11اگست کو امریکا جبکہ 18اگست کو برطانوی سنیما گھروں کی زینت بنایا جائےگا۔