گجرات'نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،میاں،بیوی اوربیٹا جاں بحق

11:03 AM, 28 May, 2017

گجرات کے علاقے کوٹ ککہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے میاں،بیوی اوربیٹے کو قتل کردیا ۔واقعہ تھانہ کنجاہ کے علاقے کوٹ ککہ میں پیش آیا جہا ں تینوں افراد سحری کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر دی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں گھر کے اندر موجود میاں، بیوی اوراس کا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں 70سالہ فیاض، 60سالہ سکینہ اور 45سالہ سجاد کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں