سات سالہ بچے کے قتل میں ملوث ماموں سمیت 3ملزمان ہلاک

10:58 AM, 28 May, 2017

شیخو پورہ:شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران سات سالہ بچے کے قتل میں ملوث ملزم سمیت تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔تھانہ صفدر آباد کی حدود میں پولیس نے 7 سالہ مقتول فیضان کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔

ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت آصف، جاوید اور ثقلین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والا مرکزی ملزم آصف مقتول فیضان کا ماموں تھا۔ آصف نے گھریلو ناچاقی پر ایک ہفتہ قبل فیضان کو اغوا کیا تھا اور بد فعلی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

مزیدخبریں