لہسن کااستعمال کولیسٹرول کم،بینائی کو کمزوری سے محفوظ رکھتا ہے،ماہرین صحت

10:25 AM, 28 May, 2017

واشنگٹن: امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ لہسن کااستعمال کولیسٹرول کم اوربینائی کو کمزور ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔ہاورڈ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی حالیہ تحقیق کے مطابق لہسن ایسی غذائی نعمت ہے جو بینائی کو کمزور ہونے سے بچانے کے ساتھ امراض قلب اورکولیسٹرول کم کرتی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ عمر گزرنے کے ساتھ نظر کمزور ہونا فطری بات ہے۔ کولیسٹرول بڑھنے سے جہاں جسم کے دوسرے حصوں کو نقصان پہنچتا ہے وہیں آنکھوں کی بینائی بھی اس سے متاثر ہوتی ہے۔ جسم میں کولیسٹرول کم رکھنے سے بڑھتی عمر کے ساتھ بینائی کی کمزوری کو ٹھیک کرنا ممکن ہے۔لہسن میں پایا جانے والا لیپیٹور انسانی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بلڈ پریشر زیادہ رہے تو جسم میں خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے ۔ لہسن کو پیس یا چباکر کھایا جائے تو اس سے نکلنے والے پانی کے باعث ہمارے جسم کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ٹھیک ہوجاتا ہے ۔

مزیدخبریں