کراچی میں پہلی سحری کے دوران آدھے سے زیادہ شہر کی بجلی معطل

08:16 AM, 28 May, 2017

کراچی : جامشورو میں ایکسٹراہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونےسے کراچی اور اندرون سندھ بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا جس کے باعث پہلی سحری میں آدھے سے زیادہ شہر کی بجلی معطل ہوگئی۔

کے الیکٹرک کے تمام دعووں کا پول کھل گیا اور گلستان جوہر، گلشن اقبال ،نارتھ ناظم آباد ، اورنگی ٹاون، لیاقت آباد ، کھارادر،کیماڑی،شاہ فیصل کالونی، ملیر، ایئرپورٹ سمیت متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہونے کے باعث شہریوں نے اندھیرے میں روزہ رکھا ، بہت سے تو سحری سے ہی محروم رہ گئے۔

ملیر کے مختلف علاقوں کے علاوہ معین آباد، النور، سرسید ٹاون، نارتھ کراچی، سعود آباد، سپرہائی وے میں بھی بجلی غائب رہی ۔

مزیدخبریں