اسلام آباد:سبزی منڈی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

05:57 PM, 28 Mar, 2025

اسلام آباد: تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر نے بے قابو ہو کر پانچ گاڑیوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈمپر کی تیز رفتاری حادثے کا سبب بنی۔

افسوسناک حادثے پر شہریوں نے حکام سے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں