ون ڈے ٹیم ٹی ٹوئنٹی سے بہتر نتائج دے گی:عاقب جاوید

04:12 PM, 28 Mar, 2025

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بہتر کارکردگی دکھائے گی اور اچھے نتائج حاصل کرے گی۔

نیوزی لینڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان، بابراعظم اور تجربہ کار بولرز کی موجودگی کی وجہ سے وہ زیادہ مضبوط ہے، اور یہ ٹیم عالمی سطح پر بہترین نتائج دے گی۔

انہوں نے نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کنڈیشنز کو چیلنجنگ قرار دیا اور کہا کہ ان کے خیال میں ٹی ٹوئنٹی کے یہی کھلاڑی برصغیر کی پچز پر مزید کامیاب ہوں گے۔

عاقب جاوید نے فخر زمان اور صائم ایوب کی واپسی اور پی ایس ایل کے بعد ٹی 20 ٹیم میں مزید بہتری کی امید ظاہر کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل نیپیئر میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں