یوٹیوب میں شارٹس ویڈیوز کے ویوز سسٹم میں تبدیلی

یوٹیوب میں شارٹس ویڈیوز کے ویوز سسٹم میں تبدیلی

کیلیفورنیا:  یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کے ویوز سسٹم میں بڑی تبدیلی کر دی ہے تاکہ صارفین کو اپنی ویڈیوز کی بہتر کارکردگی کا اندازہ ہو سکے۔

اب یوٹیوب شارٹس میں ویڈیوز کے پلے اور ری پلے کے نمبر نظر آئیں گے، جس سے ویڈیوز کی حقیقت میں کتنی بار دیکھی گئی ہے، اس کا پتا چل سکے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے صارفین کو مواد تیار کرنے میں مدد ملے گی اور برانڈز کے ساتھ شراکت داری کے مواقع بھی بڑھیں گے۔