کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں نامزد کر دیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر کے مطابق ارمغان نے پشاور سے اسلحہ خرید کر سندھ منتقل کیا، جو پولیس مقابلے میں استعمال ہوا۔ عدالت سے ملزم کامران قریشی کی مزید تفتیش کی اجازت طلب کی گئی ہے۔