پاکستان بھر میں جمعۃ الوداع اور یوم القدس کی تقریبات، فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے اور ریلیاں

03:39 PM, 28 Mar, 2025

اسلام آباد: پاکستان بھر میں جمعۃ الوداع اور یوم القدس کی تقریبات عقیدت و احترام سے منائی گئیں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں بڑے اجتماعات کے ساتھ، ملک کے مختلف شہروں میں بھی ان دنوں کو خصوصی طور پر منایا گیا۔ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں جمعۃ الوداع کے اجتماعات ہوئے، جہاں فلسطینیوں کے لیے دعائیں کی گئیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یوم القدس کے موقع پر مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں کراچی، لاہور، پشاور اور سندھ کے شہر ٹھٹھہ سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پشاور میں متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا، جبکہ لاہور اور کراچی میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے اور پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے اور عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا۔

مزیدخبریں