وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ، نیپرا میں درخواست جمع

03:30 PM, 28 Mar, 2025

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

حکومت نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔ سبسڈی اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے بڑھائی جائے گی، اور نیپرا 4 اپریل کو اس درخواست پر سماعت کرے گا۔ اس فیصلے سے ڈسکوز اور کے ای کے صارفین کو 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

مزیدخبریں