وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، جعفر ایکسپریس حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ، قومی بیانیہ مضبوط کرنے پر اتفاق

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، جعفر ایکسپریس حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ، قومی بیانیہ مضبوط کرنے پر اتفاق

اسلام آباد:  وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ عسکری و سول قیادت کے علاوہ تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے منفی اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے قومی نصاب میں آگاہی شامل کی جائے اور نوجوانوں تک قومی بیانیہ پہنچانے کے لیے مختلف میڈیا ذرائع کا استعمال کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں