خیبرپختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان،ڈی آئی خان میں کارروائیاں، 11 خارجی مارے گئے

خیبرپختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان،ڈی آئی خان میں کارروائیاں، 11 خارجی مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 11 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، چار مختلف آپریشنز شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں کیے گئے۔


ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی شاہ میں دو آپریشنز کے دوران 8 خارجی مارے گئے۔میران شاہ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 خارجی ہلاک ہوئے۔ڈی آئی خان میں کیے گئے چوتھے آپریشن میں 1 خارجی کو ہلاک کیا گیا۔

کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے، جن کے خاتمے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔