اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خواہش ہے عدلیہ کی جو بھی شکایات ہیں دور ہوجائیں۔ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواہش ہے عدلیہ کی جو بھی شکایات ہیں دور ہوجائیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ عدلیہ کو جو مدد درکار ہو گی فراہم کی جائے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ اگر شکایت آئی ہے تو پراسیس کو فالو کیا جائے گا۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ سیاستدانوں کا کردار بھی دیکھ لیں اس حمام میں سب ننگے ہیں۔ سیاستدانوں کو آئین کی پاسداری پر بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ججز کے خط کے معاملے پر ادارے آپس میں گفتگو کر رہے ہیں۔