راولپنڈی: پی ٹی آئی نے عدلیہ کی آزادی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے پشاور میں ریلی کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ اتوار کو پشاور میں ملک کی سب سے بڑے ریلی نکالیں گے جس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رہنما شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ اتوار کو پشاور میں ملک کی سب سے بڑے ریلی نکالیں گے جس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی ہوگا۔
ان کاکہنا تھا کہ پشاور میں اتوار کا سب سے بڑی ریلی نکالیں گے۔ ریلی کا مقصد عدلیہ کی آزاد ی اور قیدی نمبر804 کی رہائی ہے۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط بھیجیں گے۔ ہم ہمیشہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے 45 منٹ ملاقات ہوئی، ججز کے لیٹر کے بعد پہلی ملاقات ہوئی، اس لیٹر کے حوالے سے بڑے تحفظات ہیں لیٹر کے معاملے پر بانی چیئرمین کو بڑا دکھ ہے کہ لوگ اس حد تک بھی چلے جاتے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ اتوار کے روز دو بجے پشاور میں بڑی ریلی نکالی جائے گی، ریلی کا مقام کیا ہوگا؟ اس کا فیصلہ کے پی قیادت کرے گی۔ پی ٹی آئی تمام جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دے گی تمام شہروں سے لوگ ریلی میں شریک ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔