وفاقی حکومت کاججز  کے خط کےمعاملے پر انکوائری  کرانے کااعلان 

04:51 PM, 28 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وفاقی حکومت  نے ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں اٹارنی جنرل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کا معاملہ سامنے آیا، جو خط آیا اس کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر دھوم تھی۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم نے مصروفیات کے باوجود چیف جسٹس سے ملاقات کا فیصلہ کیا، چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی، وزیراعظم نے کہا عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ اس معاملے کی چھان بین ہونی چاہیئے، وزیراعظم کل کابینہ کے سامنے معاملہ رکھیں گے۔

وفاقی حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ غیرجانبدار ریٹائرڈ ججز کی سربراہی میں انکوائری ہوگی۔اعظم نذیر تارڑ  نے کہاکہ  سپریم کورٹ  کے سینئر  ترین ریٹائرڈ  ججز  کے ناموں  پر غور کے بعد  کمیشن بنایاجائے گا۔
  ان کاکہنا تھا کہ اصولی فیصلہ ہوا ہے کہ کمیشن بنایا جائے۔  کمیشن کا سربراہ کون ہوگا وقت سے پہلے نام نہیں لے سکتا ۔اگلے دو سےچار روز میں  کمیشن  کے سربراہ کے نام کا اعلان کردیاجائے گا۔  کمیشن کے ٹی  او آرز  مشاورت سے اٹارنی جنرل  سے طے کریں گے۔ 

مزیدخبریں