سنی اتحاد کونسل کو بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے متعلق اہم حکم

03:35 PM, 28 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے  حکمنامہ جاری کردیا  ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر سپیکر صوبائی اسمبلی پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد میں ناکام رہے تو خیبرپختونخوا کی حد تک تاریخ میں توسیع کردی جائے گی۔ 

درخواست گزاروں سے حلف لینے تک سینیٹ الیکشن کے نوٹیفیکیشن میں تبدیلی کر دی جائے گی۔ ووٹ ڈالنا ہر کسی کا حق ہے۔ 

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز حکم دیا تھا کہ مخصوص نشستوں پر اراکین سے حلف لیا جائے لیکن سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا جائے گا اور فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ 

مزیدخبریں