سندھ حکومت کا سانپ اور کتے کے کاٹے کی  ویکسین کی  پہلی  لیبارٹری بنانے کا اعلان

03:27 PM, 28 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: سندھ حکومت نے سانپ اور کتے کے کاٹے کی  ویکسین کی  پہلی  لیبارٹری بنانے کا اعلان کر دیا۔ 

سندھ میں سانپ اور کتوں کے کاٹنے والے مریضوں کے لئے ویکسین بنانے کی لیبارٹری نہ ہونے کا انکشاف پر صوبائی حکومت  نے سانپ اورکتا کاٹنے والے مریضوں کیلئے  ویکسین بنانےکے لئے پہلی مرتبہ لیبارٹری بنانےکی باقاعدہ منظوری دے دی 

سندھ میں اینٹی سنیک وینم اینڈ اینٹی ریبیز سیرولوجی لیبارٹری قائم کی جائے گی، ویکسین لیبارٹری   کیلئے  2 ارب 66 کروڑ 72 لاکھ 4 ہزار روپے مختص کر دیے گئے ہیں۔ 


اس حوالے سےمحکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریز نے محکمہ خزانہ کو بجٹ جاری کرنے کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔ 

واضح رہے کہ سندھ میں ہرسال سینکڑوں افراد کو سانپ کے کاٹنے اور لاکھوں افراد کتے کے کاٹنے کا شکار ہوتے ہیں۔ سندھ میں ہرسال سینکڑوں افراد کو سانپ کے کاٹنے اور لاکھوں افراد کو کتے کاٹتے ہیں مریضوں کے لئے اسلام آباد اور  چین سے ویکسین منگوائی جاتی ہے۔ بعض اوقات ان مریضوں کو ویکسین نہ ملنے سے ان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

مزیدخبریں