وفاقی حکومت نے درآمد کی گئی گندم کا آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

02:31 PM, 28 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے درآمد کی گئی گندم کا آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

وزارت تجارت نے ایکسپورٹ پالیسی  آرڈر میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت تجارت کے نوٹیفکیشن کے تحت درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف برآمدی مقاصد کیلئے درآمدی گندم سے تیارآٹا برآمد ہوسکے گا۔

حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں گندم کے تسلی بخش اور  وافر ذخائر موجود ہیں جب کہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

مزیدخبریں