وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس فائز عیسی کے درمیان ملاقات ، اہم فیصلے کرلیے گئے

02:10 PM, 28 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان ملاقات شروع ہوگئی ہے۔ مالقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ زیر غور ہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے ان کے چیمبر پہنچے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج منصور علی شاہ بھی ملاقات میں موجود ہیں۔ 

ملاقات میں اسلام آباد کے ججز کے ایجنسیوں پر الزامات اور ٹیکس کیسز کے جلد فیصلوں کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں