سمیع ابراہیم، عمران ریاض سمیت 24 اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

سمیع ابراہیم، عمران ریاض سمیت 24 اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض خان سمیت 24 اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔

سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کے نام انکوائریوں کے باعث ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کانام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی۔بابراعوان کانام دسمبر 2023 میں القادرٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ نے 22 مخلتف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکلانے کی  منظوری دیدی۔وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی.

مصنف کے بارے میں