اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خیبرپختونخوا میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعلی آفس میں امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔محسن نقوی کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ کا خیرمقدم کیا۔وفاقی وزیرداخلہ سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کریں گےاور ایف سی ہیڈ کوارٹر بھی جائیں گے۔اس موقع پر سی سی بی او پشاور اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گئے۔
وفاقی وزیر کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال ، جاری ملٹری انٹیلی جنس آپریشنز، شانگلہ خودکش دھماکے اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائےگی۔
وفاقی وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات بھی متوقع ہے۔محسن نقوی دورے کے دوران گورنر غلام علی سے بھی ملاقات کریں گے۔