شاہین کی جگہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنادیں: سلیکشن کمیٹی نے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیا

10:51 AM, 28 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے تجاویز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوادی ہیں۔ کپتانی کے لیے بابر اعظم کا نام بھجوایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں کپتانی کے معاملے پر غور کیا گیا اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ دوبارہ بابر اعظم کو کپتان بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کی  تجاویز کی منظوری دیں گے جس کے بعد کپتان کے نام کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں