زارا نورعباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

10:36 AM, 28 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان انٹرٹینمینٹ انڈسٹری کے معروف اداکارہ زارا نورعباس اور اداکار اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے سوشل میڈیا ویبسائٹ انسٹاگرام پر یہ خوش خبری اپنے مداحوں کو سنائی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم ایک پیاری سی بیٹی ’نورِ جہاں صدیقی‘ کے اماں اور ابا بن گئے ہیں۔

اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے اپنے مداحوں سے اُن کی فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کو بھی کہا۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش گزشتہ روز 27 مارچ کو ہوئی۔

اداکارہ زارا نور عباس  کی اس پوسٹ پر مداحوں اور شوبز انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ بھی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں