فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں 14 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
فلوریڈا میں 14سال سے چھوٹے بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کے قانون پر گورنر فلوریڈا نے دستخط کر دیے۔قانون کے تحت پابندی کا اطلاق جنوری 2025 سے ہوگا۔
اس قانون کے تحٹ سوشل میڈیا پر 14سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس بند کرنے ہوں گے۔ ابندی کے بعد 14 سال سے کم عمربچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
واضح رہے کہ کیلی فورنیا، کنساس اور دیگر کئی امریکی ریاستوں میں بھی بچوں کےسوشل میڈیا استعمال کی حدیں مقرر کی گئی ہیں۔