کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 600 پوائنٹس سے زائد کے اضافے کے بعد 67 ہزار 100کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 67 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 614 پوائنٹس اضافے سے 67 ہزار 162 پوائنٹس پر موجود ہے جو تاریخ کی بلندترین سطح ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 641 پوائنٹس فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 547 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔اس سے قبل 12 دسمبر 2023 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔