مریم نواز کے کسانوں کیلئے انقلابی اقدامات، زرعی مشینری پر 60 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان

مریم نواز کے کسانوں کیلئے انقلابی اقدامات، زرعی مشینری پر 60 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان

لاہور:  وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز  نے کسانوں کیلئے انقلابی  تاریخی اقدامات   کی منظوری دے دی ہے۔ کاشتکاروں  کو 60 فیصد سبسڈی  پر 56 اقسام  کی زرعی مشینری  دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ 


وزیراعلیٰ  مریم نواز  کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں  سولر ٹیوب  ویل پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔ 25 ایکڑتک  زمین  والے کاشتکاروں کو 2 سال  میں سولر سسٹم  مہیا کیے جائیں گے ۔


اجلاس کے دوران پنجاب میں کھالے پکے  کرنے کے پروگرام  کی بھی منظوری دی گئی ۔ پہلے  مرحلے میں 10 ارب کی لاگت  سے 1200 کھالے  پکے ہوں گے ۔ دوسرے مرحلے میں پنجاب بھر میں 7 ہزار کھالے پکے ہوں گے 

 کاشتکاروں کو  ایک ہزار لیز ر لیولر آئندہ 6ماہ  میں دیئے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ  مریم نواز  نے متعدد زرعی پراجیکٹس  کی ا صولی  منظوری دی ۔ مریم نواز کاکہنا تھا کہ ہائی ٹیک  زرعی مشینری پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں