پشاور: وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کابینہ کا دوسرا اجلاس آج طلب کر لیا۔ محکمہ انتظامی امور کے کیبنٹ وونگ نے کابینہ ارکان کے نام مراسلہ جاری کردیا ۔
کابینہ اجلاس کی صدارت وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کریں گے۔ کابینہ کا اجلاس رات ساڑھے 8 بجے طلب کیا گیا ہے۔
کابینہ کے تمام اراکین کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔