اسلام آباد : چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے سائنسی بنیاد پر عید کا چاند29کا ہونے کا امکان ظاہر کردیا جس کےمطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے۔
مولانا عبدالخبیرآزاد نے امکان ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر بیس گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی10ڈگری ہوگا۔
دوسری طرف سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن اور عید بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔